کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈاآرڈرن نے کہا ہے کہ انسانیت سوز واقعے سے پوری دنیا میں مسلم برادری کو شدید نقصان پہنچا ہے ،عالمی برادری کوامت مسلمہ کیساتھ اظہار یکجہتی کرنی چاہیے۔ ایک بیان میں وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے کہا اب وقت آگیاہے اسلحہ قوانین تبدیل کئے جائیں، واقعے میں ملوث شخص کے پاس بندوق کالائسنس تھا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا حکومت کےساتھ ملکرکام کر رہے ہیں،حملہ آورآسٹریلیااورنہ ہی نیوزی لینڈکی واچ لسٹ میں تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حملے کے فوری بعدپولیس نے کارروائی کی،حملہ آورپولیس کی تحویل میں ہے۔جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ متاثرہ کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے،ہماری پہلی ترجیح جاں بحق ہونیوالے افرادکی شناخت تھی،متاثرین کومالی پیکج دیاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کوکچھ چیلنجزدرپیش ہیں،اس لیےقانون سازی کریں گے۔خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نیوزی لینڈ نے امت مسلمہ سے اظہار یکجہتی کیلئے سیاہ لباس پہن کر مسلم خواتین کو گلے لگایا اور کہا کہ واقعے سے پوری دنیا میں مسلم برادری کو شدید نقصان پہنچا ہے،عالمی برادری کو امت مسلمہ کیساتھ اظہار یکجہتی کرنی چاہیے ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں