عمران خان ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے تنخواہ لیتے ہیں

اسلام آباد:(جھنگ تیز نیوز) وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آتے ہی سادگی اپنانے کا اعلان کیا تھا جس پر وہ عمل پیرا ہیں اور اس کا ثبوت بھی سامنے آ گیا ہے یعنی عمران خان کی تنخواہ کی رسید پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ وزیرا علیٰ پنجاب سے بھی کم ہے یعنی پاکستان کا وزیراعظم اس وقت ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے لے رہاہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تنخواہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جبکہ وفاقی وزراءکی تنخواہیں اڑھائی لاکھ روپے کے قریب ہے۔ وزیراعظم کی تنخواہ پر 4 ہزار 595 روپے ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے، سیلری سلپ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے تنخواہ ملتی ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں