گڑھ_مہاراجہ، ملک بھر کی طرح گڑھ مہاراجہ گڑھ موڑ میں بھی 22رجب یوم وفات سیدنا امیرمعاویہؓ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اہلسنت مکاتب فکر کی جانب سے حکومت سے ملک بھرمیں عام تعطیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے؛
جو چل پڑا معاویہ رضہ تو روم پار کر گیا
حکومتیں کفار کی وہ تار تار کر گیا
22رجب المرجب یوم وفات کاتب وحی، امیرالمومنین حضرت سیدنا امیر معاویہ رضہآپ وحی لکھتے تھے یعنی کاتبین وحی میں سے ہیں۔ ( دلائل النبوۃ للبیہقی جلد2 ص243)
آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے بھائی یعنی خال المؤمنین ( مومنوں کے ماموں ) ہیں۔
[سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے ( خلفائے راشدین کے بعد) معاویہ سے زیادہ، حکومت کےلیے مناسب کوئی نہیں دیکھا۔ ( تاریخ دمشق جلد62 ص121 وسندہ صحیح)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں