سارہ علی خان نے وزن کم کیوں کیا

ممبئی(وییب ڈیسک) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے وزن کم کرنے کی وجہ بتا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے وزن کم کرنے سے متعلق بتایا کہ ’مجھے آج بھی یاد ہے جب میں روتے ہوئے اپنی والدہ امریتا سنگھ کو اداکارہ بننے کا کہتی تھی تو ایک دن انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اداکار بننا کوئی آسان کام نہیں اگر اداکار بننا ہے تو پہلے وزن کم کرنا پڑے گا‘۔سارہ علی خان نے بتایا کہ والدہ کے مشورے کے بعد میں چار ماہ کے لیے ملک سے باہر چلی گئی لیکن جب واپس آئی تو وہ مجھے پہچان نہ سکیں۔ والدہ نے مجھے ایئر پورٹ پر سوٹ کیس کی وجہ سے پہچانا کیوں کہ میں چار ماہ میں 30 کلو وزن کم کرنے کے بعد بالکل مختلف نظر آرہی تھی۔

0:00/0:00
Skip in 5
اداکارہ نے بتایا کہ ’میں نے گریجویشن کے آخری دو سال کا کورس ایک سال میں مکمل کیا اور باقی ایک سال میں ورزش کرنے میں مشغول ہوگئی کیوں کہ جب میں تعلیم کی غرض سے بیرون ملک گئی تھی تو ابتدائی دو سال میں کافی موٹی تھی لیکن آخری سال میں وزن کم کرنے میں بہت کامیاب رہی۔سارہ نے بتایا کہ امریکا کی ہر چیز میں شدت ہے، جہاں آپ کو پیزا ملتا ہے وہاں آپ کو پروٹین بھی ملتا ہے اور جہاں آپ کو چاکلیٹ ملتی ہے وہیں آپ کو سلاد بھی ملتی ہے یہی وجہ تھی کہ وہاں جتنا وزن میرا بڑھا تھا وہیں میں نے زندگی کے نظم و ضبط کر برقرار رکھنے کے لیے مسلسل ورزش کی اور اتنا ہی اپنا وزن کم کیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں