میرا ولیمہ وزیراعظم عمران خان کروائیں گے

کراچی ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور مذہبی سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی دوسری شادی کے ولیمے کی تقریب وزیراعظم عمران خان کروائیں گے۔

نجی خبر رساں ادارے "دی نیوز" کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت نے یہ دعویٰ ایک مارننگ شو میں گفتگو کے دوران کیا جہاں وہ اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر کیساتھ شریک ہوئے اور ذاتی زندگی کے حوالے سے کئی دلچسپ باتیں کیں۔ طوبیٰ انور نے بتایا کہ وہ اور عامر لیاقت گزشتہ پانچ سال دوست رہے اور ایک دوسرے پر اعتماد کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان میری شادی کا ولیمہ کروائیں گے کیونکہ وہ ہماری شادی سے بہت خوش ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں