قائداعظم یونیورسٹی کو بند کردیا گیا

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورجڑواں شہرراولپنڈی میں امن وامان کی صورتحال کے باعث سرکاری اور نجی تعلیمی اداروںکو بند کردیا گیا ۔میڈیا رپوٹر کیمطابق وفاقی دارالحکومت میں قائم مختلف سرکاری و نجی سکولوں کی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث طلبہ کی گھروں کو واپسی کو یقینی بنانے کے لئے والدین سے رابطے کئے۔تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے مطابق صورتحال کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ہی تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ادھر امن و امان کی صورتحال کے باعث قائداعظم یونیورسٹی کو بند کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کی
بسوں کو طلباء کی واپسی کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یونیورسٹی کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں