لاہور( آن لائن)محکمہ تعلیم پنجاب نے کل سرکاری سکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے،پنجاب بھر کے تمام سکول کل بند رہیں گے۔
جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ناکافی شواہد کی بناء پر بری کردیا،آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں احتجاجی دھرنے دیئے جارہے ہیں،ملک میں ہونے والےاحتجاجی جلسوں کی وجہ سے محکمہ تعلیم پنجاب نے کل سرکاری سکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے،پنجاب بھر کے تمام سکول کل بند رہیں گے،سکولز ایجوکشن کے ترجمان کے مطابق چھٹی کااعلان موجودہ صورتحال کےپیش نظرکیاگیا ہے،جبکہ دوسری طرف اس سے قبل آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے بھی کل سکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں