کراچی /لاہور ./راولپنڈی/پشاور(جھنگ تیز نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ناکافی شواہد کی بنیاد پر آسیہ مسیح کو بری کیے جانے کے خلاف کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے .تفصیلات کے مطابق بدھ کو سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ناکافی شواہد کی بناء پر بری کردیا.
فیصلے کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے باعث لیاری ایکسپریس وے کراچی اور حیدرآباد کے دونوں روٹس کو بند کردیا گیا ،ْکراچی میں بلدیہ ٹاؤن چار نمبر، نمائش چورنگی، شارع فیصل اسٹار گیٹ، سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر، اورنگی ٹاؤن 5 نمبر، سرجانی ٹاؤن فور کے چورنگی پر احتجاجی مظاہر ے کئے گئے .احتجاج کے باعث بلدیہ ٹاؤن جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بندکر دی گئی اور شیرشاہ سے بلدیہ جانے والی ٹریفک کولیبراسکوئرکی طرف موڑ دیا گیا ،ْ مواچھ گوٹھ سے آنے والی ٹریفک کو ڈبہ موڑ کی طرف موڑ دیا گیاہے.تحریک لبیک کے احتجاج کے سبب ٹاور اور ایم اے جناح روڈ بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ،ْ جناح برج سے ٹریفک کوآئی آئی چندریگر روڈ کی جانب موڑ دیا گیا ،ْ ایم اے جناح روڈ جامع کلاتھ سے ٹریفک کو بابائے اردو چوک کی طرف موڑ دیا گیا.ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث حیدرآباد سے کراچی آنے والی ٹریفک کو ابوالحسن اصفہانی روڈ کی جانب موڑ دیا گیا ہے.ادھر کراچی میں مختلف مقامات پر احتجاج کے باعث تعلیمی ادارے بندہوگئے جہاں جامعہ کراچی، وفاقی اردو یونیورسٹی اور سرسیدیونیوسٹی میں تدریسی عمل معطل ہوگیا ،ْاس کے علاوہ شہر بھر میں کالجز، نجی اور سرکاری اسکول بھی بند ہونا ہوگئے ہیں جس کے باعث والدین بچوں کو لینے کیلئے اسکول پہنچے.شہر میں احتجاج کے باعث پرائیوٹ ٹرانسپورٹ سے گھر جانے والے طلبا کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑا.ادھر لاہور میں بھی آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں چیئرنگ کراس پر احتجاج کیاگیا ،ْاس کے علاوہ ملتان روڈ پر مانگامنڈی میں جماعت اہلسنت کااحتجاج جاری رہا ،ْچونگی امرسدھو اور داروغہ والا چوک پر بھی سنی تحریک کے کارکنان نے احتجاج کیا محکمہ محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144کے تحت صوبے بھر میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے جو 31 اکتوبر سے 10 نومبر تک نافذ العمل رہے گی.محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت دھرنوں، جلسے جلوسوں اورریلیوں پر پابندی ہوگی.گوجرانوالہ میں تحریک لبیک کے کارکنان کا چندا قلعہ بائی پاس اور حیدر چوک پر احتجاج کیا گیا ،ْ بورے والا میں لاری اڈہ چوک اور گجرات میں جی ٹی ایس چوک اور جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا گیا ،ْاس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ شہباز چوک پر بھی احتجاج کیا گیا .وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تحریک لبیک کی جانب سے احتجاج کیا گیا جہاں فیض آباد انٹر چینج احتجاج کے باعث مکمل طور پر بند کردیا،ْ ایکسپریس وے شکریال کے پاس سے اور جی ٹی روڈ گوجرخان سے بند کر دی گئی .پشاور میں بھی تحریک لبیک کے کارکنان نے آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف احتجاج کیا گیا ،ْ جہاں رنگ روڈ جمیل چوک پر مظاہرین جمع ہوئے ،ْ شباب اہلسنت کے کارکنان پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا ۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں