وزیراعظم کا پی ایم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے سے متعلق امور کاجائزہ

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود' اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین طارق بونیری اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں چیئرمین ایچ ای سی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی جو مجوزہ یونیورسٹی کے منشور کے مسودے کا جائزہ لے گی۔
اجلاس میں وزیر تعلیم کی سربراہی میں یونیورسٹی کا وائس چانسلر نامزد کرنے کے لیے ایک کمیٹی کی بھی منظوری دی گئی۔
یونیورسٹی کے ڈیزائن اور پیشہ وارانہ امور کے بارے میں بھی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال دسمبر میں اس نئے تعلیمی ادارے میں ایک کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
اجلاس میں یونیورسٹی کے پہلے مرحلے میں جدید علوم کے انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔
فیصلہ کیا گیا کہ اس انسٹی ٹیوٹ کے قیام سےباقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے وزیر تعلیم کی سربراہی میں سرچ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دی گئی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں