لاہور ( آن لائن )کیو ایس ایشیا نے بہترین 100 یونیورسٹیوں کی ریکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کی دو یونیوسٹیوں نے بھی جگہ بنا لی ہے ۔جن میں نیشنل یونیورسٹی آف سائسنز اینڈ ٹیکنالوجی سلام آباد اور لاہور یونیوسٹی آف مینجمنٹ سائسنز شامل ہیں ۔
دونوں یونیورسٹیوں نے اپنی رینکنگ بہتر بناتے ہوئے پانچ سو سے 100 کی فہرست میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ NUST یونیورسٹی 112 نمبر سے ترقی کرتی ہوئی 87 ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ Lums یونیورسٹی 103 سے 95 ویں نمبر پر آ گئی ہے ۔
اس کے علاوہ پاکستان کی قائداعظم یونیورسٹی گزشتہ سال 133 ویں پوزیشن پر تھی جو کہ اب اپنی ریکنگ کو بہتر بناتے ہوئے 109 نمبر پر آ گئی ہے ۔
کراچی یونیورسٹی نے بھی معمولی بہتری دکھاتے ہوئے ترقی کی ہے ، 260 سے بہتری کرتے ہوئے 251 ویں نمبر پر آ گئی ہے ۔
کیو ایس ایشیا کی بہترین 10 یونیورسٹیوں میں نیشنل یونیورسٹی آف سنگا پور سب سے پہلے نمبر پر براجمان ہے ۔
2) دی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ
3)نین یانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی ، سنگاپور
4) ژن گوا یونیورسٹی ، چین
5) پیکنگ یونیورسٹی ، چین
6) فیوڈان یونیورسٹی ، چین
7) دی ہانگ کانگ یو نیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
8) کوریا ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، جنوبی کوریا
9) دی چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کا نگ
10)سیول نیشنل یونیورسٹی ، جنوبی کوریا



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں