جھنگ:نازیبا حرکات کی ویڈیو کے ملزم انوارالقمر امام مسجد کوگرفتار کر لیا گیا

جھنگ(جھنگ تیز نیوز)جھنگ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیو کے ملزم 22 سالہ امام مسجد نوجوان کوگرفتار کر لیا، چند روز قبل فیس بک پر ایک نازیبا ویڈیو اپ لوڈ ہوئی تھی جس میں ایک باریش نوجوان ایک کمسن بچی سے نازیبا حرکات کرتا نظر آ رہا ہے، جھنگ پولیس نے ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم انوار القمر جو جھنگ کے علاقہ موضع کل کرائی کا رہائشی ہے کو گرفتار کر لیا، ملزم مسجد علی المرتضیٰ چک نمبر 266 کمالیہ میں امامت کرواتا تھا اور اس نے دو ماہ قبل مسجد کے حجرے میں مبینہ طور پر قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے والی 13 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو اپنے موبائل فون سے بنائی تھی، موبائل فون گم ہونے پر ویڈیو لیک ہوئی تو کسی نےاسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا، ملزم انوار القمر نے مدرسہ نوریہ محمدیہ ٹھیکری والا فیصل آباد سے 6 ماہ کا قرات کورس کر رکھا ہے۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں