جھنگ(جھنگ تیز نیوز ) ضلع بھر میں محرالحرام کو پرامن طریقے سے منانے کےلئے ہر ممکن حفاظتی و انتظامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس حوالہ سے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پرچاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ حبیب احمد بٹر، ڈی او ایمرجنسی ریسکیو1122 اورچیف افسران ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی سمیت ، ایکسین ہائی وے ، بلڈنگ، واپڈا، سوئی گیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی نے ہدایت کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز محرم الحرام پلان کو حتمی شکل دیں اور اس حوالہ سے تمام متعلقہ محکمے مربوط حکمت کے تحت موثر انتظامات کوےقےنی بنائےں۔انہوں نے محرم الحرام کے دوران مرکزی جلوسوں کے راستوں سے تجاوزات کے خاتمہ ،صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت کے کام جلد مکمل کرنے کی ہداےت کی ۔ ڈپٹی کمشنرنے میونسپل کمیٹی کے چیف افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے حوالہ سے حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب،لائٹنگ، جرنیٹرز اور واک تھرو گیٹس کی دستےابی کے علاوہ مانیٹرنگ کےلئے دےگر انتظامات کو فی الفور حتمی شکل دیں اس ضمن مےںکسی قسم کی سستی اور لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے حوالہ سے ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کئے جارہے ہیں جو کہ یکم محرم الحرام سے فعال ہونگے ۔ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سجاد احمد خان کو محرم الحرام کے حوالہ سے تمام انتظامات کی نگرانی کےلئے فوکل پرسن مقرر کیا ہے ۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
جھنگ:محرالحرام کو پرامن طریقے سے منانے کےلئے ہر ممکن حفاظتی و انتظامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں