جھنگ(جھنگ تیز نیوز )ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ ہم سب کی معاشرتی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ اپنے شہر کو بھی صاف ستھرا رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بھکر روڈ اور سرگودھا روڈسمیت مختلف علاقوں کا دورہ کے دوران کیا۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی انور بیگ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی نے ہدایات کی کہ سرگودھا روڈ پر جاری کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے چیف آفیسر بلدیہ کو سرگودھا روڈ پر سیوریج کے مسائل جلد حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ شہر سے باہرمخصوص جگہوںپر ٹھکانے لگایاجا ئے تاکہ شہریوں کو آلودگی سے پاک ماحول میسر ہو۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کے حوالہ سے بھی عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں بازاروںاور چوکوں میں تجاوزات کے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اورجلد ہی شہرکو تجاوزات سے پاک کر دیا جائیگا۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
گھروں کے ساتھ ساتھ اپنے شہر کو بھی صاف ستھرا رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں