سوئی نادرن گیس کا انوکھا کارنامہ،شہری کی7 سال قبل دی جانے والی درخواست پر عمل درآمد نہ ہوسکا

جھنگ(چوہدری شوکت،نمائندہ جھنگ تیز)تفصیلات کے مطابق  رانا کالونی کے رہائشی نصرت علی ولد غلام محمد نے سوئی گیس  کا کنکشن لگوانے کے لئے سوئی نادرن آفس جھنگ میں  درخواست دی۔درخواست نمبری0384453114 ،5 ستمبر 2011  کو دی جانے والی درخواست پر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔سات سال گزر گئے مگرگیس کنکشن تودر کنار ابھی تک ڈیمانڈ نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا  درخواست گزار شہری نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سےمطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیتے ہوئے اس سست روی کا شکار اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔مزید کہ جلدگیس کنکشن بھی بحال کیا جائے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں