پنجاب یونیورسٹی اورجی سی کے میدان اورنج ٹرین منصوبے کودینے کیخلاف درخواست

لاہور(جھنگ تیز) پنجاب یونیورسٹی اورجی سی کے میدان اورنج ٹرین منصوبے کودینے کیخلاف درخواست کی سماعت میں لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ تعمیراتی کمپنی2ہفتے میں رقم عدالت کوجمع کرائے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اورجی سی کے میدان اورنج ٹرین منصوبے کودینے کیخلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔جسٹس علی اکبرقریشی نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ احکامات کے برعکس کھیلوں کے میدان کیسے دیئے گئے؟ طلباکئی سال کھیلوں میں حصہ نہیں لے سکے،ذمہ دار کون ہے؟قانونی مشیرنے عدالت میں موقف اپنایاکہ سابق وی سی مجاہد کامران اور 2وائس چانسلرزنے کھیل کے میدان دیئے۔جس پرعدالت کا کہنا تھا کہ معاملے کو چھوڑیں گے نہیں ،تمام پلندے نیب کو بھجوائیں گے،مجاہد کامران بھی نیب جائیں گے،ذمہ داروائس چانسلرز کا معاملہ بھی نیب کو بھجوانے کا سوچ رہے ہیں،کیوں نہ تعمیراتی کمپنی کے اثاثے منجمد کردیئے جائیں۔لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ تعمیراتی کمپنی2ہفتے میں رقم عدالت کوجمع کرائے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں