جھنگ:یوم دفاع کے موقع پرمرکزی تقریب 11بجے ضلع کونسل ہال میں منعقدہوگی

جھنگ(جھنگ تیز )یوم دفاع6ستمبر کے حوالہ سے مرکزی تقریب ضلع کونسل ہال میں قبل از دوپہر 11بجے منعقدہوگی جس میں ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ، چیئر مین ضلع کونسل بابر خان سیال اورسیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف سکولوںو کالجوں کے طلباءو طالبات ،معززین شہراور مختلف محکموں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے جبکہ شہداءکے لواحقین کو بھی تقریب میں خصوصی طورپر مدعو کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ فاتحہ خوانی کےلئے شہداءکی قبروں پر بھی جائینگے۔ 
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں