اسپتال کے کچرے سے بچوں کے کھلونےاور گھریلو استعمال کی چیزیں بننے کا انکشاف
چیئرمین پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) ڈاکٹر شہزاد عالم نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی
برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو بریفنگ دیتے ہوئےانکشاف کیا کہ پاکستان بیرونی دنیا سے اسپتالوں کا فضلہ و کچرا درآمد کرتا ہے جس سے بچوں کے کھلونے تیار کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ باہر سے درآمد کیے جانے والے ہاسپٹل ویسٹ (اسپتال کا فضلہ و کچرا) سے گھروں میں استعمال ہونے والی ایشیاء بنتی ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو بتایا گیا کہ بیرون ملک سے درآمد کیے گئے اسپتالوں کے فضلے میں استعمال شدہ ٹیکے اور دیگر ایشاء شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر شہزاد عالم نے مطالبہ کیا کہ درآمد ہونے والے فضلے پر پابندی عائد کی جائے۔
چیئرمین نے سینیٹ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو بریفنگ کے دوران تجویز پیش کی کہ اسپتالوں کا درآمد شدہ فضلہ و کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے
مقامی سطح پر بنی ٹیکنالوجی کا استعمال میں لایا جائے۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں