جھنگ (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی شجر کاری مہم کے سلسلے میں آج ضلع جھنگ میں بھی پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا گیا۔ پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے صبح ساڈھے آٹھ بجے کلمہ چوک سے جامعہ چوک تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ اگاہی واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سجاد احمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمدزاہد اختر، اسٹنٹ کمشنرز ، ڈویثرنل فارسٹ آفیسر، محکمہ صحت، تعلیم، موسمیات، ایگری کلچر، پولیس، انفارمیشن، سمیت سرکاری و نجی اداروں کے افسران و نمائندگان شریک تھے۔ واک کے اختتام پر تمام افسران نے اپنے اپنے حصہ کا پودا لگایا۔ پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر ضلع جھنگ میں ایک ہزار سے زاہد پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سجاد احمد خان نے کہا کہ ہمیں قومی جذبے اور جو ش خر وش سے شجر کاری مہم کو کا میاب بنا نا ہے پودا لگا نا صد قہ جا ریہ ہے اور ہماری آنے والی نسلوں کےلئے بہترین سر ما یہ کا ری ہے ہم نے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے ہیں اور ان کی دیکھ بھال بھی کرنی ہے تاکہ وہ پروان چڑھ سکیں۔ ضلع جھنگ کے مختلف چوکوں کو خوبصورت بنا یا جائے گا اور یہاں پودے بھی لگائے جائیں گے تمام مین شاہراوں پر شجر کاری کی جائے گی اور ہم سب نے مل کر ان پودوں کی حفا ظت بھی کرنی ہے اور جھنگ کو سر سبز و شاداب بنا کر دم لیں گے۔ ڈویثرنل فارسٹ آفیسر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک بھر میں شجر کاری مہم کے تحت پانچ سال میں دس ارب پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا ہے۔ اور ہم انشاء اللّٰہ اس مہم کو کامیاب بنا کر سرسبز پاکستان بنائیں گے جس کے لیے ہر فرد اپنے حصہ کا پودا ضرور لگائے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں