سیالکوٹ شہر کے آج کے بدلتے حالات جانئے

سیالکوٹ(خلیل احمد فاروقی،بیورو چیف جھنگ تیز )علماء کرام معاشرے میں باہمی اتفاق ،اتحاد ، یگانگت ، اخوت و بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کریں تانکہ معاشرہ حقیقی معنوں میں امن و آشتی کا گہوارہ بن سکے کیونکہ پائیدار امن کے بغیر کوئی معاشرے ترقی اور خوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد طاہر وٹونے محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی، اے ڈی سی ریونیو اصغر علی جوئیہ ، اے ڈی سی جنرل منور حسین لنگڑیال ، اے سی سیالکوٹ احمد سعید منج، اے سی ڈسکہ راؤ سہیل ، اے سی پسرور محمد خالد، علامہ عقیل احمد ظہیر، قاری کفایت اللہ شاکر، حافظ ں نیاز احمد الاظہری، ملک ذاکر حسین اعوان، حافظ محی الدین، احمد مصدق قاسمی، علامہ ایوب خان، حافظ عبدالغفار ، احسان الٰہی رحمن، سید نجم گیلانی، سید مشکور گیلانی ، ماسٹر فیص، ایوب اوپل اور چودھری محمدصادق ایڈووکیٹ کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام بھی موجود تھے۔ڈی پی او سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی نے کہاکہ محرم الحرام میں نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس کو ضلعی پولیس مکمل سیکیورٹی کور فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ محر م الحرام میں امن کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا اور پْرامن فضا کو مکدر کروالے منفی عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ علماء4 کرام پر زور دیا کہ وہ اپنے اردگردکے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اورمشکوک افراد کی نقل وحرکت کے باہر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ ڈی سی نے کہاکہ ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے ممبران ماضی کی طرح ضلع سیالکوٹ میں امن کو برقرار رکھنے میں ضلعی انتظامیہ اورپولیس سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں سیکیورٹی و دیگر انتظامی امور کی احسن طریقے سے انجام دہی کیلئے علماء کرام اور عمائدین کی مشاورت سے اقدامات کئے جائیں۔

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)22روز قبل فائرنگ سے قتل ہونیو الے نوجوان کے قتل مقدمہ خاتون اور اسکے بھائیوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ پورہ ہیراں کے رہائشی 20سالہ ابرار اپنے گھر کی بیسمنٹ میں13اگست2018 کو مردہ پایا گیا تھا اور اسے گولیاں گی تھیں جس پر گھروالوں نے سمجھا کہ ابرار کو گولی پستول صاف کرتے ہوئے لگی ہے۔ سعودی عرب میں بسلسلہ روز گار مقیم مقتول کا بھائی محمد وقار پاکستان آیا اور اپنے تئیں تحقیقات کی جس پر اس نے ملزمہ خاتون آسیہ بی بی اور اسکے بردران کے خلاف مقدمہ قتل کے اندراج کی درخواست دے دی۔ ایف آئی کیمطابق مقتول کے بھائی وقار کا کہنا تھا کہ اسکے بھائی کا کسی سے جھگڑا ناتھا بلکہ اسکے بھائی کے گھر کے سامنے رہائشی پذیر خاتون آسیہ بی بی سے تعلقات تھے جو مقتول کے فون ڈیٹا سے کنفرم کیا جاسکتا ہے۔ اس نے ایف آئی آر میں الزام لگایا کہ اسکے بھائی کو آسیہ بی بی اور اسکے بردران نے قتل کیا ہے۔ رابطہ پر تھانہ اہلکار نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اورپولیس مصروف تفتیش ہے۔

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش ، منع کرنے پر8افراد نے ایک شخص کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سبز پیر کے علاقہ مانو والی میں خالد، شعیب، راشد سمیت8افراد نے نعیم اسلام کی جگہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو ملزمان نے قینچی، ہتھوڑی اور ڈنڈوں اور کے وار کرکے اسے زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے والے تین پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ غنی پلازہ سے پولیس نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے والے نوجوان امین، اشتیاق سمیت تین پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) تاش پر جوا کھیلنے والے چار افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ کلووال میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر تاش پر جوا کھیلنے میں مشغول ندیم ، ذیشان، عامر اور تصور کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے تاش اور جوئے پر لگی ہوئی رقم3530برآمد کئے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرنے والے 2افراد رنگے ہاتھوں پکڑ ے گئے۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ ٹوڈا میں پولیس نے ایس ڈی او قاسم علی کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے شخص رفاقت اور تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ وقاص محمود کی رپور ٹ پر ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرنے والے شخص عامر کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شرو ع کردی۔

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) تعویز کرنے کے شبہ مین پانچ افراد نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ چک سدھے میں تعویز کرنے کے شبہ میں پر جمشید، سجاد، شہباز، ریاض اور شائستہ نے ڈنڈوں اور مکوں کے ور کرکے علی عباس کی والدہ شمیم بی بی کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ 

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دینے والے 2افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سول لائن پولیس نے منیر کو ڈیڑھ لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے کے الزام میں ثقلین اور سرفراز کو ایک لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے پر کامران کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) نامعلوم چور کارخانہ سے لاکھوں روپے مالیت کا آلات جراحی کا سامان لے اڑے۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ بونکن میں نامعلوم چور محمد شہزاد کے کار خانہ سے اسکی غیر موجودگی میں2لاکھ75ہزار روپے کا آلات جراحی کا سامان چوری کرکے لے گئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن، ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد کرکے15افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کیمطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ ساہوالی پھاٹک سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص مجید حسین سے ایک کلو510گرام ہیروئن اور لاری اڈہ سے عدنان سے پانچ لٹر شراب، تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ نظام آباد سے سہیل سے چار لٹر شراب، تھانہ سول لائن کے علاقہ خارم علی روڈ سے فہد سے پانچ کین شراب اور اختر سے پستول، تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ مرالہ بیراج سے اخسان سے پستول اور پانچ گولیاں، تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ سے الیاس سے160گرام چرس،تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ رنجہائی سے سجاد سے پستول اور60گولیاں، تھانہ ستراہ کے علاقہ سنگلے والی سے سرفراز سے تین لٹر شراب،، رمضان سے چار لٹر شراب، بابر سے پانچ لٹر شراب، قیصر سے چار لٹر شراب ، رضوان سے پانچ لٹر شراب، عمران سے110گرام چرس اورزاہد سے150گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ لنگڑیالی میں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم احمد سرفراز سے دوران تفتیش پستول برآمد کرکے اسکے خلاف مزید مقدمہ درج کرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر بھاگنے والے2افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ عزیز شہید روڈ پر محمد شیراز کی گارمنٹس کی دوکان کے سیکورٹری گارڈ بوٹا سے عطا اللہ اور ابوزر نامی افراد نے پمپ ایکشن چھین لی اور فرار ہو گئے تاہم پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دو نوں ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) شادی شدہ خاتون کو نامعلوم افراد نے بچوں سمیت اغوا کرلیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ محلہ شجاع آباد میں پولیس نے مقصود خالد کی روپورٹ پر اسکی شادی شدہ بیٹی ثنا اور اسکے2بچوں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام منتقل کردینے والے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی۔

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) ٹیلی فون پر شہری کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ موترہ پولیس نے محمد خان کو ٹیلی فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے شخص امیر خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں