شورکوٹ(جھنگ تیز نیوز) پٹرولنگ پولیس حویلی بہادر شاہ کے اے ایس آئی غلام شبیر کوڈھن نے ملتان سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب کرا کر ورثا کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق ملتان میں اپنی پھوپھو کے پاس رہنے والا یتیم بچہ دس سالہ محمد سہیل جو کہ سودا سلف لینے کے لیے گھر سے نکلا جسے دو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا اور اغواء کر کے جھنگ کی طرف جا رہے تھے کہ دوران چیکنگ پٹرولنگ پولیس حویلی بہادر شاہ کے اے ایس آئی غلام شبیر کوڈھن اپنے عملہ کے ہمراہ گاڑیوں کی چیکنگ کرنے میں مصروف تھے کہ اسی دوران گاڑی میں سے بچے کے رونے اور شور مچانے پر بچے سے پوچھ گچھ کی اور پوچھ گچھ کرنے میں مصروف تھے کہ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اغواء کار فرار ہو گئے جبکہ پٹرولنگ پولیس نے معلوم کر کے بچے کے چچا محمد رمضان سے رابطہ کیا اور بچے کو اس کے حوالے کر دیا اس موقع پر اے ایس آئی غلام شبیر کوڈھن کا کہنا تھا کہ عوام کی مدد کرنا ہمارا اولین فرض ہے جبکہ علاقہ کی عوامی وسماجی حلقوں نے پٹرولنگ پولیس کے اس عمل کو بے سراہا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں