جھنگ(رپورٹ رائے منظورعابد)پریس کلب جھنگ کے بانی اورسینئر ممبرصدیق صادق کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس پریس کلب جھنگ میں منعقد کیا گیا جس میں صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تعزیتی ریفرنس میں تلاوت کلام پاک پڑھنےکی سعادت رائے منظوراحمدعابدنے حاصل کی جس کے بعد خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب لیاقت علی ملک،صدریونین لیاقت علی شام،سیکریٹری پریس کلب خرم سعید اور حاجی منظورانورنے ان کی صحافتی اورسماجی خدمات پرروشنی ڈالی ۔ سیکریٹری خرم سعید نے بتایا کہ وہ اپنے پیشے کے ساتھ بہت مخلص تھے اورافسران کے ساتھ تعلقات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی رفاحی و فلاحی کام سرانجام دئے انہوں اپنی زندگی میں 6 کتابیں لکھیں غیر مسلموں کو مسلمان بنایا اورمخیر حضرات کے ساتھ ملکر ان کی رہائیش کے لئے مکانات بنواکردئے۔قرآن محل بنا کر اس میں خستہ حال قرآن مجید کے نسخوں کواکٹھا کرکے اوران کی دبارہ سے جلدبندی کرواکرانہیں پڑھنے کے قابل بناکر دینی درسگاہوں کوفراہم کئے۔ موصوف نمازی منکسرالمزاج، درویش صفت اوردھیمے لہجے میں گفتگو کرنے کے عادی تھے۔تعزیتی ریفرنس میں مرحوم کے لواحقین نے بھی شرکت کی اس موقع پرصدرپریس کلب لیاقت علی انجم نے انکے ساتھ اپنی اوراپنی پوری ٹیم کی طرف سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ صدیق صادق کی وفات کے بعد خود کوتنہا نہ سمجھیں وہ ہرمشکل گھڑی میں انہیں اپنے ساتھ پائیں گے۔ تقریب کے آخر میں حاجی منظورانور نے صدیق صادق اور سابق صدریونین مصعب فاروق کے والد کی مغفرت اوربلندی درجات کے لئے دعا فرمائی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں