ریاض:جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرنے والی ڈاکٹر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا

ریاض (ویب ڈیسک)سعودی محکمہ صحت نے ہسپتال میں تجربے کا جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرنے والے ڈاکٹر کی ملازمت کا معاہدہ کالعدم کردیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے ہسپتال میں تجربے کا جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرنے والے ڈاکٹر کی ملازمت کا معاہدہ کالعدم کردیا،سعودی عرب کے باحہ شہر میں مقامی پولیس نے شکایت کے اندراج پر ہسپتال میں تجربے کا جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرنے والی ڈاکٹر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔باحہ محکمہ صحت کے ترجمان ماجد الشطی نے بتایا کہ ڈاکٹر کا تعلق ایک ایشیائی ملک سے ہے وہ باحہ کے کنگ فہد ہسپتال میں ملازم تھا۔ حال ہی میں اس کا تبادلہ قلوہ جنرل ہسپتال کردیا گیا تھا۔ میڈیکل سپیشلائزیشن بورڈ اسے 4 دسمبر 2018 تک بحیثیت طبیب کام کرنے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا، اس کی ڈگریاں صحیح اور منظور شدہ تھیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں