سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ چینی باکس آفس پر فلاپ ہوگئی

بیجنگ(آئی این پی)’سلطان‘ سلو میاں کی300 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی دوسری فلم ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ چینی باکس آفس پر فلاپ ہوگئی۔سلمان خان نے 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم’سلطان‘میں پہلوان کاکردار ادا کیا تھا جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔ فلم نے بھارت میں کمائی کے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے تھے اور 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔عامر خان کی ’دنگل‘ چین میں بے حد پسند کی گئی تھی جس نے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ لیکن سلمان خان کی ’سلطان‘ چینی باکس آفس پر بڑا ہاتھ مارنے میں ناکام رہی اور فلم نے3 روز میں صرف21 کروڑ سے زائد کمائی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی ’سلطان‘ کو چین میں31 اگست کو ریلیز کیا گیا جہاں اسے40 ہزار سکرینوں پر جگہ ملی۔فلم نے 3 روز میں مجموعی طور پر 21 کروڑ 37 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں