اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر)مقامی پولیس نے مبینہ زیادتی کا شکار خانہ بدوش غریب لڑکی کو دوبارہ اغواء کرنے کی کوشش کرنیوالے دس مسلح ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ڈی پی او جھنگ کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دیے گزشتہ شام تھانہ اٹھارہ ہزاری میں واقعہ کی انکوائری میں پولیس کے سامنے صرف دو ملزم پیش ہوئے احکامات کے باوجود باقی ملزمان کی عدم حاضری اور واقعہ کے شواہد سامنے آنے کے باوجود پولیس نے مبینہ سیاسی دباؤ اور ملی بھگت کیوجہ سے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے واضح رہے کہ نواحی علاقہ موضع پیروانہ شمالی میں قبرستان میں جھونپڑی میں رہنے والے خانہ بدوش خاندان کی لڑکی سے زبردستی زیادتی کے مقدمہ میں دو ملزمان گرفتار ہو کر جیل گئے ہیں جن کے لواحقین اور حامیوں نے متاثرہ لڑکی سے مرضی کا بیان دلوانے کیلئے اسے اغواء کرنے کی کوشش کی مگر کئی روز گزرنے کے بعد بھی پولیس نے ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی ہے پولیس ایک فون کال پر موقع چیک کیے بغیر واپس آ گئی درایں اثناء اس بارے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکی کو اغواء کرنے کیلئے نہیں بلکہ صلح کیلئے گئے تھے
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری: ڈی پی او جھنگ کے احکامات ٹھس،سیاسی دباؤ پر پولیس اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکاری
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں