احمد پور سیال:پاسبان پبلک سکول شریف آبادکے طلباء کا 6ستمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش

احمد پور سیال(عنصر خان) نواحی  علاقہ شریف آباد میں قائم پاسبان پبلک سکول شریف آباد کے زیر اہتمام وطن عزیز پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں پاسبان پبلک سکول شریف آباد کے بچوں نے حصہ لیا۔اس ریلی میں بچوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان سے محبت اور پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے نعرے درج تھے۔ ریلی میں شریک بچوں نے اس بات کا عزم کیا کہ قلم اور کتابوں کی طاقت سے وہ ملک دشمن قوتوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاک فوج اور پاکستان سے محبت حب الوطنی کا تقاضا ہے۔ ہمیں تمام تر اختلافات بھلا کر صرف اپنے ملک کیلئے سوچنا ہوگا۔ پاک فوج کے شہداء اور غازی ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی خدمات کو کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جاتا سکتا۔ اس موقع پر بچوں نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔شریف آباد کی عوام نے پاسبان پبلک سکول شریف آباد کے بچوں کے جوش و جذبے کو خوب سراہا
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں