حافظ خالد محمود انجمن تاجران ضلع جھنگ کے صدر منتخب

جھنگ( نمائندہ جھنگ تیز): انجمن تاجران ضلع جھنگ کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت محمدیونس سرپرست اعلیٰ مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں ضلعی باڈی کے عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی اس اجلاس میں تجارتی بورڈ کے صدرمحمدطیب رندھاوا بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں سابق صدر جمشیداختر کی ناگہانی موت سے خالی ہونے والی سیٹ پر باہمی مشاورت سے صدر کا چناؤعمل میں لایاگیا۔جس میں متفقہ طور پر حافظ خالد محمود کا انتخاب بطور ضلعی صدر عمل میں لایا گیا۔ اجلاس میں ہالینڈ میں حضورپاک کے گستاخانہ خاکوں کی نمائش منعقد کروانے پرشدید غم وغصہ کااظہار کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کیا گیا اور حکومت سے اس نمائش کو رکوانے اور ہالینڈ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر انہیں ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اور ان کی مصنوعات کے مکمل بائکاٹ کا اعلان کیاگیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں