یورپ(بیوروچیف اکرام الدین)چترال سے تعلق رکھنے والے مشہور معروف نوجوان گلوکارہ شہزادی گل نے کہا کہ موسیقی زخمی دلوں کی پہچان ہے شوبز میں تہلکہ مچانے کیلئے آئی ہوں انہوں نے کہا کہ پشتو موسیقی ہمارے لئے باعث فخر ہے ہر فنکار اور گلوکار کو آگے لانے کیلئے محنت اور لگن کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سالوں میں نہیں مجھے دنوں میں شہرت اور عزت ملی ہے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرون گی اور اپنے پرستاروں کے لیے ہر بار کچھ نیا گانے کی کوشش کروں گی انہوں نے کہا کہ موسیقی میں نئے چہروں کو آگے لانا ضروری ہے میں نے ہمیشہ شوبز میں کچھ الگ اور منفرد کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ شائقین میرے کام اور گانوں کو پسند کرتے ہیں گلوکارہ شہزادی گل نے جھنگ تیز نیوز کی ٹیم کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں آج جس مقام پر ہوں یہ سفارش سے نہیں بلکہ محنت سے حاصل کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں میں نے اپنی خوبصورتی اور ٹیلنٹ سے کامیابی حاصل کی ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں