نابینا افراد کا مطالبات کے لئے کلمہ چوک پر دھرنا ،میٹروبس سروس معطل

لاہور(جھنگ تیز نیوز)نابینا افراد نے مطالبات کی منظوری کے لئے کلمہ چوک پر دھرنا دے دیا۔دھرنے کے باعث میٹرو بس سروس بند کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی اہم شاہراہ فیروزپورروڈ کے علاقے کلمہ چوک میں میٹرو ٹریک پر نابینا افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا،دھرنے اوراحتجاج سے میٹرو بس سروس معطل ہوگئی۔ نابینا افراد نے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ تمام عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے اورسرکاری ملازمتوں میں کوٹہ 2فیصد کی بجائے 5فیصد کیا جائے۔احتجاج کے باعث کینال روڈ ، فیروز پور روڈ اور ملحقہ علاقوں میں سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام رہا ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں