لاہور(سٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل الیکڑانک ویب میڈیا مالکان ایسوسی ایشن آف پاکستان کا پاکستان میں پانچ رکنی کمیٹی کا پہلا اجلاس مورخہ 20 اپریل بروز جمعہ کو لاہور میں ایک مقامی ہوٹل میں مرکزی سینئر نائب صدر کی زیر صدرات منعقد ہوا تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل الیکڑانک ویب میڈیا مالکان ایسوسی ایشن آف پاکستان کا پاکستان میں پانچ رکنی کمیٹی کا پہلا اجلاس 20 اپریل بروز جعمہ کو لاہور میں مرکزی سینئر نائب صدر منظور بھٹی کی زیر صدرات منعقد ہوا جس میں صدر پنجاب ملک اشفاق پرنس۔ جنرل سیکرٹری عابد جہانزیب۔فنانس سیکرٹری اعجاز الاحسن بھٹی اور آفس سیکرٹری عبدلقدوس گل کے درجنوں ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ویب میڈیا اور لائیو سڑیمنگ چلانے والے مالکان پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے خود کو رجسڑیشن کروانے اور گورنمنٹ آف پاکستان سے اپنے تحفظات کے متعلق قرار دار پیش کی ۔اور پیمرا سےبرجسڑیشن کےبساتھ ساتھ10فیصد (DGPR) کوٹہ لینے کا بھی مطالبہ کیاگیا ۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ ہم آئے صحافیوں پر ہونِیوالے تشدد اور قتلوں کی بھی بھر پور مذمت کرتے ہی۔ اس موقع پر انٹرنیشنل الیکٹرانک ویب میڈیا مالکان ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی صدر یاسر مہر نے اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا دینا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ویب میڈیا کے تحفظات کو فوری دور کر کےانہیں پیمرا میں رجسڑڈ کیا جائے حکومت پاکستان کی طرف سے ملنے والے تمام کمرشل کا 10فیصد کوٹہ ویب میڈیا مالکان کو بھی جائے اگر ایسا نہ کیا تو ہم احتجاج کرنےکا بھر پور حق رکھتے ہیں ۔اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر منظور بھٹی ۔ صدر پنجاب ملک اشفاق پرنس کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا اور حکومت سے اپنے ساتھ ہونیوالیوں زیادتیوں پر روشنی ڈالی۔
Home
تازہ ترین
قومی
لاہور
انٹرنیشنل الیکڑانک ویب میڈیا مالکان ایسوسی ایشن آف پاکستان کا پہلا اجلاس منعقد
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں