فلم شور شرابا 27 اپریل کو ریلیز کی جائے گی

لاہور(جھنگ تیز ڈاٹ کام)سہیل خان پروڈکشن نے فلم شورشرابا کافائنل ٹریلرجاری کرتے ہوئے نمائش کی تاریخ کااعلان کردیا۔فلم کی نمائش 27اپریل کوپاکستان اوردبئی میں بیک وقت کی جائیگی ۔فلم کے پروڈیوسرسہیل خا ن اورہدایتکارحسنین حیدرآباد والاہیں ۔فلم میں رابی پیرزادہ اورعدنان خان نے مرکزی کردارنبھائے ہیں ۔مذکورہ فلم کی نمائش کیلئے پاکستان اوردبئی میں سینماگھروں کیساتھ معاہدے کرلئے گئے۔بتایاگیاکہ فلم کا پریمیئرنمائش سے ایک دو روز قبل مقامی سینمامیں ہوگاجس میں فلم کی کاسٹ اورکریوکے علاوہ فلمی صنعت سے وابستہ نامورشخصیات شرکت کریں گی۔ فلمسازسہیل خان کاکہناتھا یہ بین الاقوامی معیارکی فلم ہے جسکی کہانی سے لیکرپوسٹ پروڈکشن تک بہت محنت کی گئی ہے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں