پشین، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری مخلوط حکومت کی مرعون محنت ہے.رکن صوبائی اسمبلی معصومہ حیات



یورپ(چیف اکرام الدین)رکن صوبائی اسمبلی معصومہ حیات نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا مرد اور عورت دونوں پر فرض ہے سکولوں سے سیاسی کلچر کا خاتمہ ناگزیر ہے سب کو ملکر ایجوکیشن کیلئے کام کرنا ہوگا تعلیم میں مزید بہتری مخلوط حکومت کی مرعون محنت ہے گزشتہ بیس سالوں سے تعلیم اور صحت کے شعبے غیر فعال تھے لیکن تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جو بہتری گزشتہ پانچ سالوں میں آئی ہے اسکی مثال ماضی میں نہیں ملتی وہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کربلا اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کربلا کے طلباء و طالبات میں تقسیم یونیفارم کی تقریب سے خطاب کررہی تھی تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلیم اللہ شاہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر ہیڈماسٹر محمد منور ترین ہیڈمسٹریس نصرہ سید نے بھی خطاب کیا رکن صوبائی اسمبلی معصومہ حیات نے کہا کہ تعلیم صحت اور امن وامان میں بہتری مخلوط حکومت کی اولین ترجیح تھی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اوپر سطح کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے میں ہمارا کردار اہم رہا ہے ہم انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی کامو ں پر یقین رکھتے تھے ہم نے ڈسٹرکٹ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا کر خستہ حال سکولوں اور ہسپتالوں کو فعال بناکر امن وامان کی ابتر صورتحال بہتر بنایامختلف سکولوں کی اپ گریڈیشن بھی کروائے حکومت کی جانب سے اساتذہ کو بڑے پیمانے پر تنخواہیں دی جارہی ہے اساتذہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے معماران قوم میں منتقل کریں کلی کربلامیرا آبائی گاؤں ہے کوئٹہ میں رہتی ہوں لیکن دل و دماغ اپنے گاؤں میں رہتا ہے فخر سے کہتی ہوں کہ گاؤں کے گرلزسکولوں کیلئے اپنے ہی خاندان سے ایم فیل اور ماسٹرز کے اساتذہ دے چکی ہوں کربلا میں انتہائی قابلیت اور ہونہار طلباء و طالبات موجود ہیں تعلیم ہی کے ذریعے ترقی کے منازل طے کئے جاسکتے ہیں اس موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیئرمین و تمغہ امیتاز نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ مجھے جو پلیٹ فارم ملی ہے وہ دکھی انسانیت کی خدمت کا نام ہے ملک اور قوم کے نوجوان ہماری پلیٹ فارم سے استفادہ حاصل کریں ہمارا عزم اور ویژن پڑھا لکھا بلوچستان ہے جسکا صوبے میں یکم مارچ سے باقاعدہ آغاز کیا گیا جو تاحال جاری ہے جس مقام پر موجود ہوں اس مقام پر پہنچنے کیلئے تعلیم غربت میں حاصل کی لیکن الحمد اللہ آج غریب عوام اور مستحق افراد کو زندگی کے بنیادی ضروریات فراہم کرنے کیلئے جدوجہد کررہا ہوں تعریفیں صرف اللہ کیلئے ہیں میں ایک ادنیٰ بندہ ہوں معاشرے میں طالبات کی تعلیم بہت اہم ہے انکو بہتر تعلیم فراہم کرنے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔پشین میرا اپنا گھر ہے اور گھر کی حفاظت اور دیکھ بال کرنا میرا فرض بنتا ہے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کربلا کے صابرشاہ شہید ہال میں جلد کمپیوٹر لیب قائم کیا جائیگا پشتو ہماری مادری زبان ہے قومی زبان سمیت دیگر زبانوں کو سیکھنا وقت کا تقاضہ ہے۔ انفرادی کاموں کے بجائے اجتماعی کاموں کو ترجیح دینا ہوگا۔آخر میں خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے دونوں سکولوں کے طلبا و طالبات میں گیارہ ہزار نقدی تقسیم کرکے تقریب کی مہمان خاص رکن صوبائی اسمبلی معصومہ حیات کو یادگاری شیلڈ پیش کیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں