اسلام آباد ( آن لائن)ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ای میل کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے جبکہ نادرا نے سافٹ ویئرتیارکرلیا ہے۔
نجی ٹی وی ’’ جیو نیو زکے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون شنواری کا کہناتھا کہ الیکشن کے لیے پوری تیاری ہے،ڈیڑھ سال سے کام کر رہے ہیں اور عملے کی ٹریننگ بھی جاری ہے،اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لیے نادرا نے سافٹ ویئرتیارکرلیا ہے اور اب اوورسیز پاکستانی ای میل کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات کرنے والوں کا کوئی ذاتی مسئلہ ہے، ہم آئین اور قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں جبکہ حلقہ بندیوں پرایشو بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ہم پہلی بارحلقہ بندیاں نہیں کر رہے،حلقہ بندیوں پر اعتراضات ہوتے رہتے ہیں لیکن کل سے سماعت ہوگی۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں