اٹھارہ ہزاری:انتظامیہ کی نااہلی ، شہر کا گندا پانی تحصیل چوک میں جمع

اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)ٹی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کی نااہلی ، شہر کا گندا پانی تحصیل چوک میں جمع ، 2014کے سیلاب سے بننے والا گڑھا چار سال بعد بھی پرُ نہ کیا جا سکا ، ، گندے پانی نے عوام کو عذاب میں ڈال دیا،ارباب اختیار سے صورتحال کو نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق 2014کے سیلاب سے تحصیل چوک میں کئی فٹ گہرا گڑھا بنایا جہاں اب شہر بھر کا گندا پانی اس میں جمع ہونے سے تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے ، اس چوک میں تھانہ ، لینڈ ریکارڈ آفس ، اے سی آفس ، نیشنل بنک ، تحصیلدار آفس ، سمیت دیگر اہم دفاتر موجود ہونے کے باوجود گزشتہ چار سال سے یہ گڑھا ختم نہیں کیا جاسکاجس کی وجہ سے نہ صرف زیر زمین پانی مضر صحت ہوتا جا رہا بلکہ گندے پانی کی وجہ سے متعدد موذی امراض بھی جنم لے رہی ہیں صاف دیہات ، صاف پنجاب کے نعرے لگانے والی حکومت ، ہر پانچ سال بعد جھوٹے وعدوں پر ووٹ لینے والے عوامی نمائندوں ، ٹی ایم اے کو بیماریاں پھیلانے والا یہ گڑھا نظر نہ آنا ان کی بے حسی کا ثبوت ہے ، شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیر ڈوگر ، ڈی سی جھنگ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ سکھ کا سانس لے سکیں ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں