آفریدی اور شعیب ٹی 20انٹرنیشنل چیرٹی میچ کا حصہ بنیں گے

لندن (سپورٹس ڈیسک)شاہد خان آفریدی اور شعیب ملک آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل چیرٹی میچ میں آئی سی سی ریسٹ آف ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے ۔ ورلڈ الیون اور کالی آندھی کے درمیان چیرٹی میچ 31مئی کو لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں شیڈول ہے ، انگلینڈ کے ایوان مورگن ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے ، چیرٹی میچ کا مقصد کیریبین جزائز میں2017کے دوران آنے والے طوفانوں ارما اور ماریا سے تباہ ہونے والے کرکٹ کے 5 بڑے وینیوز کی بحالی کیلئے فنڈز اکٹھے کرنا ہے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں