الہ آباد۔سنوکر کلب منشیات اورجوئے کے اڈے بن گئے، نوجوان نسل کا مستقبل داؤپرانتظامیہ خاموش تماشائی اصلاح واحوال کا مطالبہ

الہ آباد(جھنگ تیز ڈاٹ کام)
سنوکر کلب منشیات اورجوئے کے اڈے بن گئے، نوجوان نسل کا مستقبل داؤپرانتظامیہ خاموش تماشائی اصلاح واحوال کا مطالبہ(تفصیل کے مطابق) الہ آباداندرون شہرو دیگردیہات میں جگہ جگہ سنوکر کلب کھل گئے جہاں پر کم عمر نوجوان اور طالب علم سارا دن کھیلتے نظر آتے ہیں اکثر طلباء سکول جانے کی بجائے سنوکر کلبوں پر سارا دن گزارنے بعد اپنا بند بیگ واپس گھر لیجاتے ہیں سنوکر کلبوں میں نوجوان سگرٹ نوشی،گٹکا ،ون ٹوون،پان،شراب نوشی اور دیگر منشیات کا استعمال کرتے ہیں اکثر منشیات فروشوں نے سنوکر کلبوں پر اپنے کنیدے بٹھا رکھے ہیں جن کے ذریعے وہ نئی نسل کو منشیات کا عادی بنا رہے ہیں سنوکر کلبوں پر اونچی آواز میں ڈیک لگا کر گانے سنے جاتے ہیں اور سکول آنے جانے والی طالباتات پر آوازیں کسی جاتی ہے اورمحافظ فورس کے نوجوان بلیئرڈ کلبوں پربیٹھے گپ شپ لگاتے نظر آتے ہیں اور مشکوک افراد کو پکڑ کر تھانے لیجانے کی بجائے شہرکی سڑکوں اور گلیوں میں گھوماتے ہیں اور بعد ازا مبینہ طورپر بھاری نذرانہ لیکر چھوڑ دیتے ہیں مقامی شہریوں نے ڈی پی او قصوراور ڈی سی او قصور سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں