شورکوٹ(جھنگ تیز) تفصیلات کے مطابق میرک سیال تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ کی جامع مسجد میں ڈی ایس پی شورکوٹ مہر سعید سیال نے کھلی کچہری لگائی جس میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی مہر سعید نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے اور معاشرے سے کرائم کا خاتمہ کرنا ہوگا اپنے آس پاس نئے آنے والے شخص پر نظر رکھنا ہوگی نئے کرائے دار کا ڈیٹا تھانہ میں درج کروانا ہوگا ہمیں اپنی آبادی محلوں میں ٹھیکری پہرے کو یقینی بنانا ہوگا ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے نشہ جیسی لعنت کا خاتمہ کرنا ہوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں میڈیا تاجر برادری اور سول سوسائٹی چئیرمین کونسلرز اور نمبردران کے ساتھ مل کر چلنا ہوگا آپ کا کام ہمیں صحیح انفارمیشن دینا ہے میڈیا معاشرے کی آنکھ ہے ہمیں اردگرد پر نظر رکھنا ہوگی میرے دروازے 24گھنٹے علاقہ کی عوام کیلئےکھلے ہیں ہم انشاءاللہ میرٹ پر کام کریں گے اللہ کریم ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے۔
Home
تازہ ترین
شورکوٹ
ضلع جھنگ کی خبریں
شورکوٹ:ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے نشہ جیسی لعنت کا خاتمہ کرنا ہوگا،ڈی ایس پی مہر سعید سیال
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں