اٹھارہ ہزاری؛ناجائزگیس ریفلنگ کا دھندہ عروج پر،انتطامیہ خاموش

اٹھارہ ہزاری:(عمر یعقوب ،نمائندہ جھنگ تیز)تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری چوک میں گیس ریفلنگ کا دھندہ عروج پر ،ڈی پی او جھنگ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے ،پولیس بااثردکانداروں کے سامنے بے بس ،من پسند دکانداروں نے شہریوں کی جان خطرے میں ڈال دی ،نوٹس کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری میں چوک اٹھارہ ہزاری ،واصو آستانہ ،منیرآباد سمیت مختلف علاقوں میں گیس ریفلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا مگر پولیس چند من پسند دکانداروں کی سرپرستی اور حمایت کرنے میں مصروف نظرآتی ہے پولیس کی جانب سے چھوٹے طبقہ کے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرکے اعلیٰ حکام کو کارکردگی بھیج دی جاتی ہے مگر چوک اٹھارہ ہزاری سمیت کئی علاقوں میں بااثر دکاندار سرعام گیس ریفلنگ کرکے ڈی پی او جھنگ کے واضح احکامات کی دھجیاں بکھیررہے ہیں ۔تحصیل میں جگہ جگہ موجود دکانوں میں گیس ریفلنگ سے شہریوں کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے چھوٹے دکاندار کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیج دی جاتی ہے مگر وسیع پیمانے پر کاروبار کرنے والے بااثر افراد کو کوئی پوچھتا تک نہیں عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غیرقانونی کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف موئثر کارروائی عمل میں لائی جاسکے

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں