اسلام آباد:وزارت کیڈ میں ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ،ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات حسنات احمد قریشی کی شرکت

اسلام آباد(احسان احمد ,بیورو چیف): وزارت کیڈ میں ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات حسنات احمد قریشی ڈائریکٹر سکولز ثاقب شہاب اور دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں 37ڈی ایچ ایم کو ریگولر گریڈ 18میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ان میں 20 مرد اور 17 خواتین شامل ہیں اس طرح اب یہ ترقی پانے والے بطور وائس پرنسپل کے خدمات سر انجام دیں گے.واضع رہے کہ میل کی 32پوسٹیں خالی تھیں جن پر صرف 20سینئر ڈی ایچ ایم کو ترقی دی گئی ہے.ترقی پانے والے تمام اساتذہ کو ایف جی ٹی اے کے صدر ملک امیر خان نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس سلسلے میں ڈی جی حسنات احمد قریشی اور ڈائریکٹر سکولز ثاقب شہاب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے.
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں