فیصل آباد(زرعی رپورٹر)ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے زرعی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ گندم ہمارے ملک کی ایک اہم فصل ہے جو ملک کی غذائی ضروریات کو پورا کرتی ہے ۔ ہمارا ملک گندم کی پیداوار کے لحاظ سے خودکفیل ہے ۔ اس وقت گندم کی فصل کٹائی اور گہائی کے مرحلہ میں ہے ۔ گندم کی بہتر پیداوار کے حصول میں اس کی کٹائی ایک اہم عمل ہے جو مختلف طریقوں سے سرانجام دیا جاتا ہے ، تمام طریقوں میں ضروری اقدامات کو مدنظر رکھنا چاہیے ۔ تھریشر کو بھی شیڈ سے نکال کر پرزوں کا اچھی طرح معائنہ کر لیں جو ڈھیلے ہوں ان کو اچھی طرح کس کر اسے ٹریکٹر کے ساتھ لگائیں اور آواز و حرکات کا جائزہ لیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں