دوست کی شادی پر ماہرہ خان نے ایسا لباس پہن کر ڈانس کردیا کہ ویڈ یو دیکھ کر آپ کے گال بھی شرم سے لال ہو جائیں گے

لاہور (آن لائن )اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان میں بے حد مقبولیت حاصل ہے اور جب انہوں نے سرحد پار جا کر شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے فن کا جلوہ دکھا یا تو بھارتی بھی ان کی شخصیت کے مداح بن گئے ۔ایک بچے کی طلاق یافتہ ماں اور اداکارہ ماہرہ خان نے کم وقت میں مقبولیت حاصل کی اور یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے خلاف سوشل میڈ یا پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے ،کچھ عرصہ قبل ان کی بھارتی اداکارہ رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں جسے دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنا یا تھا جبکہ ماہرہ خان کا اس بارے میں کہنا تھا کہ یہ ذاتی معاملات میں دخل اندازی کے مترادف ہے ۔
اداکارہ کی ایک اور ویڈ یو سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں و ہ کسی دوست کی شادی پر ڈانس کر رہی ہیں ،ان کے مداحوں نے اس پرفارمنس پر ماہرہ خان کو خوب داد دی ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان دوست کی مہندی کی تقریب میں ڈانس فلور پر مشہور زمانہ گانے ”کالی تیری چوٹی ہے پراندہ تیرا لال نی“پر ڈانس کر رہی ہے ۔اس موقع پر ماہرہ خان نے سلور رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی جس کی وجہ سے انہیں ڈانس میں بھی کچھ دشواری پیش آئی اور وہ ڈانس کے دوران بار بار اپنی ساڑھی کو ٹھیک کرتی رہیں ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں