اٹھارہ ہزاری کے صحافیوں کا ہنگامی اجلاس،صحافی ذیشان بٹ کے قتل کی شدید مزمت و دعائے مغفرت کی گئی

اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)اٹھارہ ہزاری کے صحافیوں کا ہنگامی اجلاس شیخ محمد حبیب کی زیر صدارت گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے قیام کے حوالے سے ضروری اقدامات کرنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں سینئر صحافی مہر شوکت اقبال ساجد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی شمولیت کو بیحد سراہا گیا اجلاس میں ابو تراب،عبدالرحمن حیدری،جواد وسیم,ملک تیمور خالد,خضر خان,محمد حسین سینی,رانا عرفان،رائے اسد بھٹی, منور حسین کھوکھر،آصف اقبال،الطاف اقبال ودیگر صحافیوں نے شرکت کی اجلاس میں سمبڑیال میں صحافی ذیشان بٹ کے قتل کی شدید مزمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا اورذیشان بٹ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں