اٹھارہ ہزاری:فنڈز کی کمی اور درپیش مسائل کے باوجود مریضوں کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں کی،ایم ایس ڈاکٹر عابد حسین سیال

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ جھنگ تیز) فنڈز کی کمی اور مسائل کے باوجود مریضوں کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں کی جاتی ہماری کارکردگی کا تناسب بہت بہتر ہے انتظامیہ پر مثبت تنقید کو خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہیں صحافی ہماری اصلاح ضرور کریں مگر درپیش مشکلات کو بھی مد نظر رکھیں ان خیالات کا اظہار تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری کے ایم ایس ڈاکٹر عابد حسین سیال نے شیخ محمد حبیب کی قیادت میں ہسپتال کا وزٹ کرنیوالے صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں جنرل اینڈ أئی آپریشن تھیٹرمکمل فنکشنل ہو چکا ہے آنکھوں کے سو سے زائد أپریشن کیے گئے گائنی اور جنرل سرجری بھی شروع ہے جس کیلئے منگل اور جمعرات کا دن مقرر ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اوردیگر عملے کیلئے رہائشی کالونی نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے ایم اوز اور سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی بھی کمی ہے ہسپتال میں الگ ٹراما سنٹر اور گائنی بلاک کی اشد ضرورت ہےجبکہ انجمن بہبودی مریضاں کا جلد قیام بھی بہت ضروری ہے صحافی اور دیگر مقامی شخصیات اس میں کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ  ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک اور سی ای او ہیلتھ مہار اختر بلوچ ہسپتال کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں جلد ہی تمام مشکلات پر قابو پا لیا جائےگا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں