کوئٹہ(جھنگ تیز): وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا کوئٹہ میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں پشین، قلعہ عبداللہ، قلات، مستونگ،ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا اور بارش کا یہ سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔
بارشوں کا سلسلہ افغانستان سے داخل ہو گیا محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل شدید بارشیں ہونگے ژلہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے ۔


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں