میانوالی (جھنگ تیز)-عوام فری ریسکیو ہیلپ لائین 1122پر فضول کال کرنے سے اجتناب کریں ۔ بڑھتی ہوئی ڈسٹربنگ کالز انسانی جان کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہیں۔ نہ صرف اپریٹرز بلکہ ایمرجینسی نمبر مصروف ہونے کی وجہ سے ایمرجینسی کا متاثرہ شخص بروقت رابطہ نہیں کر سکتا ۔ بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار سکتا ہے۔ ایمرجینسی ہیلپ لائین 1122 پر غیر ضروری کال سے اجتناب کریں۔ صرف ایمرجینسی کی صورت میں 1122 ملائیں ۔کیونکہ ہو سکتا ہے آپ کا اپنا ایمرجینسی کی صورت میں کسی اور جگہ سے 1122 پر رابطہ کی کوشش کر رہا ہو ۔ریسکیو 1122 کے ساتھ محفوظ معاشرہ کے قیام کو یقینی بنائیں ۔ ان خیا لات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمر جینسی آفیسر انجینئر محمد عبید اللہ خان نے *بڑھتی ہوئی ڈسٹربنگ کالز اور روڈ ٹریفک حادثات سے بچاو* کے سلسلہ میں ریسکیو ضلعی آفس میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے روڈٹریفک حادثات اور ان میں انسانی جانوں کا ضیاع لمہ فکریہ ہیں ۔ضروری ہے کہ عوام الناس دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوں ۔تیز رفتاری اور فون کے استعمال سے اجتناب کریں ۔گاڑیوں کی فٹنس کیساتھ ساتھ لایٹس ،انڈیکیٹر اور ٹریفک سائنز پر توجہ دیں ۔ والدین کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے روکیں اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال لازم بنائیں ۔ ریسکیو 1122 میانوالی اس سلسلہ میں سکولز کالجز میں آہ گاہی لیکچرز اور سیمینار کا انعقاد کر رہی ہے ۔پبلک پلیسز پر آگاہی پمفلٹ تقسیم اور مین روڈز کےکناروں پر اگاہی بل بورڈ نصب کر رہی ہے ۔ مزید کہنا تھا کہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا اداروں بلخصوص ریسکیو 1122 کے ساتھ محفوظ معاشرہ کے قیام کے سلسلہ میں عوام الناس کی آہگاہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
Home
تازہ ترین
قومی
میانوالی
میانوالی ۔بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات سے بچاو کے پیش نظر ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں ۔عوام کی آگاہی میں میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر۔*
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں