کوٹلی:سیشن کورٹ کوٹلی نےمشہور زمانہ ڈکیتی کے دوران قتل کا فیصلہ سنا دیا۔گلفراز بھٹی کے قاتل انجام کو پہنچ گئے.

کوٹلی(جھنگ تیز):سیشن کورٹ کوٹلی نےمشہور زمانہ ڈکیتی کے دوران قتل کا فیصلہ سنا دیا۔گلفراز بھٹی کے قاتل انجام کو پہنچ گئے. کھوئی رٹہ میں آندھے قتل کے جرم میں گرفتار ملزمان کو پنیس پنتیس سال قید کی سزا سنادی گئی۔ملزم ثقلین شاہ کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا گیا۔ دس دس لاکھ مقتول کے ورثاء کو بھی ادا کرنے کا ھکم ۔بیس صد چودہ کوعثمان کو رات کی تاریکی میں ظالمانہ انداز میں قتل کر دیا گیا تھا۔بوڑھے اور معذور باپ کا فیصلہ پر اطمنان کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کے مضافاتی دیہات میں ڈکیتی کے دوران تاجر گلفراز بھٹی کو قتل کر دیا گیا تھا۔یہ اندھا قتل تھا جس میں طویل اور سخت محنت سے تھانہ کھوئی کی پولیس نے قاتلوں عثمان ۔ثقلین اور انضمام تک رسائی حاصل کی تھی ۔اور تلاش بسیار اور تفتیش کے بعد ملزمان پر زیر دفہ 302کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔استغاثہ نے اپنا موقف ثابت کردیا تھا جس پر سیشن جج منیر احمد فاروقی اور ضلع قاضی محفوظ نقشبندی نے گزشتہ روز فیصلہ سنا دیا۔فیصلے میں معزز عدالت نے ملزمان عثمان اورانضمام کو 302 میں پچیس پچیس سال جبکہ ھرابہ میں دس دس سال کی سزا سنا دی ۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں