علی پور;نواحی علاقے مکول ہڈیر میں کھیتوں میں کھیلتے ہوئے بچوں نے بیر سمجھ کر زہریلے بیچ کھا لئے، جس سے 7 بچوں کی حالت غیر ہو گئ :-


علی پور (جھنگ تیز) تھانہ صدر کی حدود مکول ہڈیر میں خیر پور سادات سے آئے ہوئے مہمان بچوں نے کھیتوں میں کھیلتے ہوئے بیر سمجھ کر زہریلے بیج کھا لیئے، زہریلے بیج کھانے سے 7 بچوں کی حالت غیر ہو گئ ،جنہیں فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کیا گیا، کسی بھی خطرے کے پیش نظر متاثرہ بچوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق ساتوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے مزید تسلی اور میڈیکل ٹیسٹ کے لئے ملتان نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،ریسکیو 1122 علی پور نے متاثرہ بچوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کرنے کے لئے روانہ ہو گئ ہے، زہریلے بیچ کھانے سے متاثر ہونے والے بچوں کی عمریں 3 سال سے 7 سال کے درمیان ہیں :-

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں