جھنگ.پٹرولنگ پولیس کی جانب سے مقامی سکول میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا . ڈی ایس پی پٹرولنگ سرکل آفتاب احمد بٹ کی شرکت ۔

جھنگ(ابو تراب نمائندہ جھنگ تیز)ٹریفک قوانین کی آگاہی کے سلسلے میں ڈی ایس پی پٹرولنگ آفتاب احمد بٹ نے مقامی سکول میں بچوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کا استعمال انتہائی ضروری اور فائدہ مندہے،ڈرائیونگ کے دوران تیزرفتاری سے اجتناب کیا جائے تو ٹریفک حادثات کی شرح میں خاطرخواہ کمی لائی جاسکتی ہے اور اسی طرح ٹریفک حادثات میں ضائع ہونے والی قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح کے آگاہی لیکچرز کا مقصد شہریوں خصوصا طالبعلموں میں ٹریفک قوانین پرعمل کرنے کے حوالے سے شعور پیداکرنا ہے تاکہ ٹریفک حادثات کے نقصانات سے بچاجاسکے۔ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس جھنگ کی جانب سے آگاہی لیکچرز،سیمینارز اور آگاہی واک کا اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف ضابطہ قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں