جھنگ.غیر ت کے نام پر باپ اور اسکے دو بیٹوں نے 8سالوں میں 8افراد کو قتل کردیا ،

جھنگ(اظہر عباس سے)غیر ت کے نام پر باپ اور اسکے دو بیٹوں نے 8سالوں میں 8افراد کو قتل کردیا ، مقتولین کے ورثاء کو کیس کی پیروی کرنے پر ملزمان کی جانب سے دھمکیاں،، متاثرہ خاندان کا حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ تھانہ قادر پور کے علاقہ موضع مزاری کے رہائشی محنت کشوں حق نواز خان، سرفراز خان ولد پٹھانے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 2011میں ملزمان اختر عرف بگو اسکے بھائی قلب خان نے اپنی بہن کے ساتھ مبینہ نا جائز تعلقات کے شبہ میں سرفراز خان نامی نوجوان کو قتل کر دینے کی نیت سے فائرنگ کی واقعہ میں سرفراز خان بچ گیا جبکہ فائرنگ سے اسکا 7سالہ بھتیجے اجمل خان قتل جبکہ اجمل خان کی والدہ اور بہن زخمی ہوگئی واقعہ کا مقدمہ تھانہ قادر پور میں درج کروایا گیا تو مقدمے کی پیروی کرنے والے کمسن مقتول اجمل خان کے ماموں افتخار خان کو بھی ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ، قتل وغارت کا سلسلہ جاری رہا اور یوں ملزمان دونوں بھائی اختر،قلب اور انکے باپ گاہنے خان نے ساتھیوں کی مدد سے مقتول افتخار کے مقدمہ کی پیروی کرنے والے مظہر خان نامی شخص کو بھی ابدی نیند سلا دیا، جبکہ ملزمان قلب ،اختر عرف بگو نے ساتھیوں کی مدد سے جان بچا کرمظفر گڑھ میں پناہ لینی والی سرفراز خان کی بیوی شازیہ اور اسکی کمسن بیٹی اور بیٹے کو بھی قتل کردیاتھا، پولیس نے ملزم اختر کو گرفتار کرلیا جبکہ قلب اور گاہنے خان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ملزم قلب خان ،صفدر خان وغیرہ نے آخری مقدمے کی پیروی کرنے والے ظفر خان کو بھی گزشتہ ماہ گاوں سے جھنگ شہر آتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ اسکا ساتھی ذوالفقار خان گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اور ملزمان ایک بار پھر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ متاثرہ افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ فرار ملزمان اب انہیں بھی قتل کر دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، انہوں نے میڈیا کے توسط سے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب اور دیگر اعلی حکام سے تحفظ فراہم کرنے اور فرار ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں