اٹھارہ ہزاری(منور کھوکھر سے)
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری کے ڈاکٹر نوید شہزادکو ایک بار پھر ڈویژن بھر کا بہترین فارماسسٹ قرار دے دیا گیا فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع کی ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے ہونیوالے مشترکہ اجلاس میں محکمہ صحت کی ریجن بھر کی جولائی اگست کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری کے ڈاکٹر نوید شہزاد کو ایک بار پھر ڈویژن بھر کا بہترین فارماسسٹ قرار دیا گیا ہے انہوں نے ڈویژن میں یہ پہلی پوزیشن دوسری بار حاصل کی ہے اس سے قبل وہ ضلع جھنگ میں بھی تین مرتبہ اول پوزیشن لیکر خدمت صحت ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں فارماسسٹ ڈاکٹر نوید شہزاد کو قبل ازیں تحریک استحکام پاکستان ان کی محنت اور کارکردگی کی وجہ سے قائد اعظم گولڈ میڈل ٬دفاع وطن عزیز گولڈ میڈل اور ستارہ پاکستان گولڈ میڈل سے بھی نواز چکی ہے ڈاکٹر نوید شہزاد فارماسسٹ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے علاؤہ ہسپتال میں اے ایم ایس کلینیکل اینڈ سپورٹ منیجر ٬ ڈی ایم ایس ایم ایس ڈی ایس ا ور سٹاف کی کمی کے باعث نائٹ ڈیوٹی ڈاکٹر کی خدمات بھی سرانجام دے رہے ہیں عوام اور محکمہ صحت کیلئے چوبیس گھنٹے دستیاب رہنے کی وجہ سے متعدد سرکاری افسران اور سماجی تنظیمیں انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ دے چکی ہیں
درایں اثناء ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عابد حسین سیال دیگر ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل سٹاف اور مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے ڈاکٹر نوید شہزاد کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری.تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر نوید شہزادکو ایک بار پھر ڈویژن بھر کا بہترین فارماسسٹ قرار دے دیا گیا.اس سے قبل وہ ضلع جھنگ میں بھی تین مرتبہ اول پوزیشن لیکر خدمت صحت ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں