چنیوٹ :ضلعی پولیس نے پچیس دنوں میں ایک سو بیالیس اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا

چنیوٹ (جھنگ تیز) ضلعی پولیس نے پچیس دنوں میں ایک سو بیالیس اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا جبکہ پینتالیس منشیات فروش اور ناجائز اسلحے کے اٹھائیس ملزمان بھی قانون کی گرفت میں آ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چنیوٹ رانا طاہر رحمن کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے جس کے دوران رواں ماہ کے دوران اے کیٹیگری کے تئیس ، بی کیٹیگری کے ایک سو دو ملزمان اور سترہ عدالتی مفروروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ علاوہ ازیں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تینتالیس مقدمات درج کر کے پینتالیس ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے ساڑھے آٹھ کلو چرس اور ایک ہزار بیالیس لٹر شراب برآمد ہوئی ۔ ناجائز اسلحے کے اٹھائیس ملزمان سے تین رائفلیں ، گیارہ بندوقیں ، ایک ریوالور ، دس پسٹل ، تین کاربین اور پچپن کارتوس برآمد کیے گئے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں